Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان اسمبلی کی قرداد پر عملدرآمدکرکے سی پیک معاہدہ پیش کیاجائے ، نواب رئیسانی 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی کی قرداد پر عملدرآمدکرکے سی پیک معاہدہ پیش کیاجائے اور اس میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق آمر جنرل پرویزمشرف نے گوادر بندر گاہ پورٹ کوسنگاپور اتھارٹی کو دی تھی لیکن ہم نے واپس کروائی جس کے بعد کے حکومتوں نے 45سال کےلئے یہ بندرگاہ چین کو دی ہے جس پرہم نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی کہ سی پیک کا معاہدہ پیش کیا جائے جو نہیں کیاانہوں نے کہاکہ معاہدہ پیش نہ کرنے کی وجہ اس میں بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں انہوں نے کہاکہ ہم نے گوادر میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے دو جگہ منتخب کئے تھے، PC Hotel اور GPA دفتر کے اوپر والے حصہ میں، ہم نے اس وقت Secretariat کی بندوبست بھی کی تھی جہاں Secretaries کے دفاتر کا بندوبست تھا لیکن حکومت ختم ہو جانے کی وجہ سے منعقد نہ ہو سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.