Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں تترقی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

گوادر(آن لائن)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزرا کے ہمراہ گوادر کے دوروزہ دورے پر پہنچ گئے، وزیر اعلی نے گوادر آمدکے موقع پر ساحلی شہر گوادر میں اہم ترقیاتی منصوبوں نیو ٹان ہاسنگ اسکیم کے زیر نگرانی 42 ملین روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کے تحت تعمیرہ شدہ واٹر ٹینکس اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی میرین ڈرائیو کے مقام پر چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ فیملی پارک اور ریسٹو رنٹ کاافتتاح بھی کیا، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر عارف جان محمد حسنی، صوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد دومڑ، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بشری رند،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی ڈائریکٹر جنرل بی سی ڈی اے بابر خان،ڈی جی گوادرڈیولپمنٹ اتھارٹی شاہ زیب کاکڑ، گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر وسابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی کے علاوہ متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے جی ڈی اے کے زیرنگرانی ساحل کنارے تعمیر شدہ فیملی پارک کی تزئین آرائش کیلئے فینسی لائٹنگ سے گوادر کے دلکش مناظر کا مشاہدہ بھی کیا اور ساحل کنارے تفریح کیلئے آنے والے مقامی لوگوں میں گھل مل گئے اس موقع پر گوادر چیمبر آف کامرس کے صدوسابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے گوادر کی ترقی کے حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی کاوشوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر انکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام ساحلی پٹی کے لئے بیمثال منصوبوں کی منظوری اور افتتاح پر حکومت بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کے شکر گزار ہیں کہ موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں گوادر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کی سماجی معاشی ترقی اور انھیں بنیادی سہولیات کی فراہمی انکی ترجیحات میں سرفہرست رہی ہیں۔ بلوچستان کے تمام حلقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتاہے میرین ڈرائیو دورے کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو احکامات بھی جاری کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.