Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ شہر میں شروع ہونے والی مہنگائی کی لہر تاحال برقرار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ (این این آئی) سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے کہ شہر میں شروع ہونے والی مہنگائی کی لہر تاحال برقرار، ٹماٹر 250، مٹر اور بھینڈی 200 مرغی کا گوشت 350 اور 20 کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 1100 سے اوپر جبکہ 180 گرام کی روٹی کی قیمت 20 روپے، کم آمدن اور مہنگائی میں اضافہ اس وقت درمیانے اور نچلے طبقات کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اشیائے ضروریہ کے ساتھ سبزی، دال، چاول آٹا اور سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، حکمران اور ضلعی انتظامیہ کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت، غریب طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں آئے ہوئے وش نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اشیائے خوردونوش میں ٹماٹر فی کلو 200 سے 250 جبکہ مٹر اور بھینڈی فی کلو 180 سے 200 روپے اور مرغی کا گوشت 350 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہیں دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آسکی۔ آن کا کہنا تھا کہ آٹا فی کلو 55 روپے جبکہ 20 آٹے کا تھیلہ 1100 سے زائد فروخت کیا جارہا ہیں۔ شہر میں تندور مالکان نے بھی مافیا کا روپ دھار لیا ہے۔ چند دن قبل تندور مالکان کی جانب سے جاری ہڑتال کے بعد 180 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔ مگر شہر نا پرسان میں کوئی غریب عوام کا پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اس شدید لہر میں غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہورہا ہیں جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے، حکمران اور انتظامیہ صرف سوشل میڈیا اور اخباری بیانات تک محدود ہوچکی ہیں۔ عوام موجودہ حکومت سے بری طرح مایوس ہیں۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ دودھ، دہی، انڈوں کے کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔ کم آمدن اور مہنگائی میں اضافہ اس وقت پاکستان میں درمیانے اور نچلے طبقات کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر کے دوران ایک چھوٹے سے گھر کا راشن گھی، چینی، آٹا، چاول، دال کے ماہانہ اخراجات بڑھ کر تقریباً دونگا ہوگیا ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں اور سبزی منڈیوں میں گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.