Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پانچویں نیشنل روڈ سائیکل چیمپئن شپ، حمیرا بائیکستان کرینک ایڈک کی پہلی پوزیشن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 5ویں نیشنل روڈ سائیکل چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو ہو گیا۔ حمیرا بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ تین روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے 65 مرد اور 45 خواتین مختلف صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ سے اپنی نمائندگی کر رہی ہیں۔

ریس میں آنے والے کھلاڑیوں کا تعلق ایس ایس جی سی، بائیکستان کرینگ ایڈک، پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان اوراسلام آبادسے ہے۔سید اظہر علی شاہ نے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی تلقین کی۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی مقابلے میں خواتین کے انفرادی ٹائم ٹرائل کا مقابلہ ہوا جس میں حمیرا بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ راجیہ ایس ایس جی سی نے سلور اور کانزا ملک بائیکستان کرینک ایڈک نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مردوں کے انفرادی ٹائم ٹرائل میں علی الیاس بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ جبکہ فرمان ایس ایس جی سی نے سلور اور شاہ ولی بائیکستان کرینک ایڈک نے کانسی کا تمغہ حاصل کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

جونئیر خواتین انفرادی ٹائم ٹرائل پاُنسا بابر اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل ہرا مقصور پنجاب نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اور ملائکہ شاہد خیبر پختون خواہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.