Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کے بعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اب ماہرین نے اس کا مؤثر حل نکالا ہے۔

اس عمل میں حلق کے اندر بجلی کے ہلکے جھماکے ڈالے جاتے ہیں جس کے بعد مریض کھانا نگلنے میں بہتری محسوس کرتا ہے۔ یہ آلہ بہت مؤثر ہے جسے برطانوی کمپنی ‘فی جینیسِس’ نے تیار کیا ہے۔

آلے کو فیجینِکس کا نام دیا گیا ہے جو نگلنے کے دائمی اور شدید مرض میں آرام کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں ایک تار ناک کے ذریعے حلق کے اندر ڈالا جاتا ہے۔ ٹچ سکرین سے اسے قابو کیا جاتا ہے اور تار میں ہلکی بجلی پیدا ہوتی ہے جس سے حلق کے اندرونی پٹھے متحرک ہوتے ہیں۔

ٹچ سکرین پر وقت سیٹ کر کے اگر روزانہ 10 منٹ تک بجلی دی جائے تو جلد ہی مریض کھانے پینے میں آرام وآسانی محسوس کرنے لگتا ہے۔ یہ تحقیق شاہین حامدی نے کی ہے جو اس ادارے میں چیف ٹیکنیکل آفیسر بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.