Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا ویکسین: اسرائیل نے فائزر کمپنی سے معاہدہ کرلیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تل ابیب  : عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی دعویداد امریکی کمپنی فائزر نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت فائزر ٹیسٹنگ کے تمام مراحل سے گزارنے کے بعد اپنی تیار کردہ ویکسین فراہم کرے گی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق عین ممکن ہے کہ جنوری 2021 تک تیار کردہ ویکسین کی فراہمی شروع کردی جائے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں قائم اسرائیلی آرمی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ہمارے لیے ایک عظیم دن ہے کہ ہم نے کورونا کے مقابلے میں فتح حاصل کرلی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق فائزر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی آٹھ ملین خوراک اسرائیل کو فراہم کرے گا جس سے چار ملین اسرائیلیوں کا فائدہ ہو گا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کی خوراک ایک شخص کو دو مرتبہ لینا ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل دیگر کمپنیوں سے بھی معاہدے کررہا ہے اور اس بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر اسرائیل کے شہری کی ویکسین تک رسائی ممکن ہو۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ  مشکل وقت ہم نے ایک ساتھ دیکھا ہے اور اس کڑے وقت سے اکھٹے ہی نکلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.