Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:تیزی 4پوائنٹس تک محدود،1.49ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( بزنس رپورٹر)  اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کومحدود پیمانے پر تیزی رہی ، 100 انڈیکس 4.79 پوائنٹس بڑھ کر 40569 پر بند ہوا، 51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک ارب 49 کروڑ 55 لاکھ روپے کا منافع ہوا ،تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 25.95فیصد کم رہا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران انڈیکس 40690پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم شیئرز کی فروخت کا دباؤبڑھنے سے منفی رجحان بڑھ گیا ، بعد میں ریکوری آنے سے تیزی غالب آ گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 34 پوائنٹس کی کمی سے 17026 پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 8.57 پوائنٹس کے اضافے سے 28456.78 پوائنٹس پرپہنچ گیا،مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 199 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،165میں کمی اور 23میں استحکام رہا۔ سرمایہ 74کھرب65ارب ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.