Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئل ٹینکر مالکان کے مسائل جلد حل کریں گے ، علی زیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر)  وفاقی وزیر بندرگاہ وجہاز رانی علی زیدی نے آئل ٹینکر مالکان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ،گزشتہ روز آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی سے اپنی رہائش گاہ پرملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹینکرز مالکان کے مسائل وفاقی وزیر پٹرولیم سے مشترکہ ا جلاس میں اٹھائے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم تک بھی ٹرانسپورٹرز کی آواز پہنچائی جائیگی ، اس موقع پر میر شمس شاہوانی نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کوڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ،اس کے علاوہ کیو سسٹم کے نفاذ، موٹروے پولیس کا متنازع کانٹا، ناجائز چالان اور آئل ٹینکر ز کے ڈرائیورز سے ناروا سلوک کی وجہ سے بھی ڈرائیورشدید اذیت سے دوچار ہیں۔شمس شاہوانی نے مزید بتایا کہ محمود کوٹ میں ڈرائیوروں کو پیٹرو ایکٹ کے تحت ناجائز ہوٹلوں سے اٹھا کر ایف آئی آرکاٹی جارہی ہے، پنجاب میں تیل کی ترسیل میں پولیس رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ملاقات میں وفاقی وزیرنے ٹرانسپورٹر رہنما کوجلد از جلد مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.