Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئی سی سی ایونٹس میں شرکت پاکستان کا حق :احسان مانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(  سپورٹس ڈیسک)  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں شرکت پاکستان کا حق ہے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) بھارت میں شیڈول ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے سہولتیں فراہم کرے ۔ ایک انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کے اجلاسوں کے دوران بھارت میں شیڈول ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا معاملہ زیر بحث آیا، ہمیں بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کیلئے باقاعدہ اجازت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی گئی کہ آنیوالے میگا ایونٹس کیلئے پاکستان کو بھارت کا سفری ویزا فراہم کیا جائیگا لیکن ہم نے اس سال کے آخر تک تحریری تصدیق دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ایونٹ کے انعقاد پر کورونا کی وجہ سے انہیں کچھ شکوک و شبہات ہیں۔ آسٹریلیا ور انگلینڈ کی طرح مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے کیلئے مضبوط بنیاد درکار ہے ۔ ہر ریجن سے 16 ٹیموں کے ساتھ ساتھ کلب اور سکول کرکٹ بھی شروع کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.