Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی الیکشن:چین کی بھی جوبائیڈن کو مبارکباد ،روس چپ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ ،واشنگٹن :   ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین امریکی عوام کی چوائس کا احترام کرتا ہے ، جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دوسری طرف 4سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جیتنے پر پر جوش انداز میں مبارکباد دینے والے روسی صدر ولاد ی میر پوٹن کی طرف سے اس مرتبہ امریکی انتخابات میں فتح حاصل کرنیوالے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کوٹویٹ، ٹیلی گرام یا فون کال نہیں کی گئی۔روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوو نے میڈیا کو بتایاصحیح فیصلہ یہی ہے کہ ہم الیکشن کے سرکاری نتائج کا انتظار کریں۔انہوں نے مزید کہا اس تاخیر کی وجہ ٹرمپ کی جانب سے کچھ ریاستوں میں نتائج کو قانونی طور پر چیلنج کیا جانا بھی ہے ۔دوسری طرف امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات کا سلسلہ جاری ہے اوراب انہوں نے امریکی الیکشن سے متعلق ایک اور الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 27لاکھ ووٹ ڈیلیٹ کرنے کے علاوہ ریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سینکڑوں ووٹ بائیڈن کے حق میں منتقل کئے گئے ۔ ان الزامات کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں اپنے الیکشن کی شفافیت پرمکمل اعتماد ہے ، کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہونا چا ہئے ۔مزید براں ڈیمو کریٹس سیاستدان نئی انتظامیہ اور عہدے داروں کے تقرر کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈیمو کریٹس کے ایک اجلاس میں سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کواقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کئے جانے پر غور کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.