Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ سمیت کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:   کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ سمیت کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش جبکہ ناران، جھیل سیف الملوک، بابو سر ٹاپ اور گٹی داس میں برفباری ہوئی، گلگت جانے والے تمام راستے بند ہوگئے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز داخل ہونے والی مغربی ہواؤں نے رنگ جمانا شروع کر دیا۔ بٹگرام میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ناران اور گرد ونواح میں برف باری کے بعد علاقے میں سفید غالیچے بچھے نظر آ رہے ہیں۔

بابوسر ٹاپ، لولو سر، جھیل سیف الملوک پر بھی برفباری ہوئی۔ ناران سے گلگت جانے والے تمام راستے مکمل بند ہیں۔ بٹہ کنڈی جلکھڈ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے تین روز تک بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ادھر کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چمن، گلستان، قلعہ عبداللہ میں بھی سرما کی پہلی بارش نے انٹری ڈل دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور کوہستان سے ملحقہ علاقوں میں کل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شام سے پیر کی صبح تک اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.