Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کشمور واقعہ: وزیراعظم کا پولیس اہلکار کو ٹیلیفون، بہادری اور جرات کی تعریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیراعظم نے کشمور واقعہ میں بہادری دکھانے والے پولیس اہلکار کو ٹیلیفون کر کے پولیس افسر محمد بخش کی بہادری اور جرات کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اے ایس آئی محمد بخش نے پولیس کے مثبت کردار کو اجاگر کیا، قوم کو ایسے افسران پر فخر ہے، آئندہ ہفتے انسداد عصمت دری آرڈیننس لا رہے ہیں، آرڈیننس سے خامیاں دور ہوں گی۔

دوسری جانب کشمور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس چھاپے میں نشاندہی کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق گرفتار ملزم رفیق ملک کو نشاندہی کیلئے بخشاپور لے جایا گیا جہاں اس کے ساتھی خیر اللہ بگٹی نے فائرنگ کر دی، ملزم رفیق فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر مارا گیا، ملزم خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.