بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے ہدایات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان کی نگرانی میں سب انسپیکٹر ٹریفک پولیس ولی خان، سپرنٹینڈنٹ محی الدین بلوچ، متعلقہ تھانے کے اہلکاران و دیگر متعلقین کی موجودگی میں شارع اقبال، قندہاری بازار، باچاخان چوک، فاطمہ جناح روڈ، مسجد روڈ، سرکلر روڈ پر قائم عارضی و پختہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تھڑے مسمار کر دئیے گئے، اس کے علاوہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے طاہر خان روڈ پر غیر قانونی طور پر بند گلی کو کھول دیا گیا، اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ جناب ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کا یہ سلسلہ پہلے مرحلے میں بیس ایام تک جاری رہیگا، انھوں نے تاجر برادری اور عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات خود ہٹائے جائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مشرق مزید