Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، قرنطینہ کر دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

پرتگال فٹبال فیڈریشن نے کرسٹیانو رونالڈو میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انھیں سوئیڈن کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے سکواڈ سے الگ کرتے ہوئے آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان میں وبائی مرض کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ اس کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انھیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ رونالڈو کے علاوہ ٹیم کے کسی اور کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی اور آفیشل بدھ کے روز سویڈن کیخلاف میچ میں پرتگال کی نمائندگی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.