Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جلسوں سے حکومتیں نہیں گرتیں، پی ٹی آئی بھی نہیں گراسکی تھی، شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا نشانہ عدلیہ، فوج اور نیب ہے۔

شیخ رشید احمد نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کہا کہ اپوزیشن کے جلسے میں لوگ کم ہوں گے، شہبازشریف معاملات کو سلجھانا چاہتے تھے، الجھانا نہیں چاہتے تھے، وہ اس سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے، 31 دسمبر سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 20 فروری تک صورتحال نارمل ہوجائے گی، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن ہوں گے جن میں عمران خان کو اکثریت ملے گی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عدالتیں جمہوریت کا فیصلہ کرتی ہیں، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں، میری اس بات پر پی ٹی آئی والے بھی ناراض ہوجاتے ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جلسہ 126 دن ہم نے کیا لیکن حکومت نہیں گرا سکے، ہمیں بالآخر عدالتوں میں جانا پڑا، اپوزیشن کا نشانہ عدلیہ، فوج اور نیب ہے، ہم بھی کہہ رہے تھے حکومت آج گئی یا کل گئی، لیکن یہ سارے سیاسی ہتھکنڈے ہوتے ہیں، اپوزیشن میں ہم بھی کہتے تھے اگلے ماہ حکومت نہیں رہے گی لیکن 126 دن کے دھرنے کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.