Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے حوالدار تنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پاکستان مسلسل افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ اٹھارہا ہے تاہم افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.