Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گوجرانوالہ میں پکڑ دھکڑ کا کوئی فائد ہ نہیں، قافلے نہیں رکیں گے: سعد رفیق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں بینرز اتارنے اور پکڑ دھکڑ کا کوئی فائد ہ نہیں، انتظامیہ شرارتوں میں مصروف ہے، جلسہ اور قافلے نہیں رکیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب تک جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، کہا جا رہا ہے کریک ڈاؤن ہوگا، پھر کہا گیا کوئی کریک ڈاؤن نہیں ہوگا، حکومت کی جانب سے شرارتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا غداری کا مقدمہ درج کرا کر حکومت خود ہی بیک فٹ پر چلی گئی، حکومت کو نہیں کہا کہ بغاوت کے مقدمے واپس لیں، یہ غداری کے مقدمے اصل میں غداری کے تمغے ہیں، ہر آمرانہ دور میں یہی کچھ ہوا، 72 سال میں پاکستان نے کچھ نہیں سیکھا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا گوجرانوالہ جلسہ پی ڈی ایم کے رخ کا تعین کرے گا، کراچی کا 18 اکتوبر کا جلسہ بھی بہت اچھا ہوگا، پیپلزپارٹی نے اچھی تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا مشرف کا مارشل لاء نہ لگتا تو لاہور تا کراچی موٹر وے 2002 تک مکمل ہوچکی ہوتی، سکھر تا حیدرآباد موٹروے کا حصہ ابھی بھی نہیں بن سکا، منصوبوں میں تاخیر سے لاگت بڑھ جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.