Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔ تیس ممالک کی پروازوں کو کٹگری اے جبکہ دیگر ممالک کو کٹیگری بی میں شامل کر دیا گیا۔

کیٹگری اے میں چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، ترکی، جرمنی، سری لنکا سمیت 30 ممالک شامل ہیں، مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔ ایس او پیز کے مطابق باقی تمام ممالک کو بی کٹیگری میں ڈالا گیا ہے، جن کا کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا۔ مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی ائیر لائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عمل درآمد لازم قراردیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھی پر کرنا ہوگا۔ نئی ایڈوائزری 19 اکتوبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.