Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:مندی،59فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   (بزنس رپورٹر )   سٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی رہی ،100انڈیکس 203پوائنٹس کی کمی سے 40006پوائنٹس پر بند ہوا،59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو 37ارب سے زائد کا خسارہ ہواجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 23فیصد کم رہا۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبا ر کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ابتدائی اوقات میں100انڈیکس 40298پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،بعدازاں سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردیے جس کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39646پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم مندی کا رجحان غالب آگیا۔ کاروبار کے اختتا م پرکے ایس ای30انڈیکس97پوائنٹس کی کمی سے 16916پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس139پوائنٹس کی کمی سے 28372پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 403کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 241میں کمی اور17 میں استحکام رہا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 74کھرب70ارب روپے رہ گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.