Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انڈر 19کرکٹ:سنٹرل پنجاب، سندھ اور ناردرن کامیاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کے پہلے روز سنٹرل پنجاب، سندھ اور ناردرن کی انڈر19 ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے کپتان محمد حریرہ کے 46 اور عمر ایمان کے 40 رنز کی بدولت سدرن پنجاب کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سنٹرل پنجاب نے 211 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں عدیل میو کے 20 رنز کے عوض 6 وکٹوں پر مشتمل شاندار باؤلنگ سپیل کی بدولت سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلوچستان کی پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سندھ نے مطلوبہ ہدف 33.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں مبصر خان کی آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 66 رنز سے ہرادیا۔ 211 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل ناردرن نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.