Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دانش نے سندھ کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی :  نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں مرد میدان دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز نے سندھ کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا، چوبیس سالہ بیٹسمین نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو 3 رنز سے ہرادیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں خیبرپختونخوا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں سندھ کو جیت کیلئے میچ کے آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے کہ دانش عزیز نے افتخار احمد کو 2 چھکے اور 2 چوکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سندھ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ۔ سندھ نے 139 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر خیبرپختونخوا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو خیبرپختونخوا نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو 3 رنز سے ہرادیا۔ 206 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بناسکی۔ آلرانڈر فہیم اشرف کی 19 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے بنائی گئی برق رفتار نصف سنچری نے میچ کو دلچسپ بنادیا تاہم وہ بھی54 رنز بناکر ہمت ہار گئے ۔ سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے میچ کے آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے تاہم عثمان قادر اور ظفر گوہر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے ۔انہوں نے کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ کے ہمراہ بالترتیب 50 اور 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ شان مسعود نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے ۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ کی 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناٹ آٹ 47 رنز کی اننگز نے ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار لگانے میں مدد کی۔ظفر گوہر نے 2 اور احمد بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔محمد عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.