مکہ : سعودی عرب نے عمرے کے دوسرے مرحلے میں اپنے اڑھائی لاکھ شہریوں کو عمرے کی اجازت دیدی، روضہ رسول ؐ کو بھی 18 اکتوبر سے زیارت کے لیے کھولا جائے گا۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا جس کے تحت غیر ملکی زائرین سعادت حاصل کر سکیں گے ۔ادھرمسجد نبویؐ انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ زیارت کے خواہش مند افراد اعتمرنا نامی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں اس کے بغیر وہاں کسی کو نماز اور سلام کے لیے پہنچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی حکومت نے 18 اکتوبر سے زائرین کے لیے روضہ شریف کے علاوہ مدینہ میں واقع مسجد نبویؐ کا پرانا حصہ بھی کھول دیا ہے ۔
مشرق مزید