کوا لالمپور : کوالالمپور میں ملائشیا کے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وانگ ژی نے کہاکہ بیجنگ اور آسیان کے رکن ممالک بحیرہ جنوبی چین میں بیرونی مداخلت کو ختم کرنے کے لیے مل کرکام کریں،انہوں نے کہاکہ چین اور ملائشیا دونوں یہ سمجھتے ہیں کہ جنوبی چین کے سمندری علاقے کو جنگی جہازوں سے مسلح بڑی طاقتوں کی پنجہ آزمائی کا میدان نہیں بنانا چاہیے ۔ چین اور آسیان کے ممبر ممالک میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ملائشیا کے وزیرخارجہ ہشام الدین حسین نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کو پرامن علاقائی بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔
مشرق مزید