Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

شہباز شریف فیملی کے لئے ایک اور مشکل سامنے آ گئی۔ عدالت نے رابعہ عمران کی اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف پہلے ہی عدالت اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.