Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مشیر خزانہ نالائق وزیر اعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں ، شازیہ مری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آیاد  : پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ مشیر خزانہ نالائق وزیراعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ مشیر خزانہ کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے چینی اور گندم کا بحران خود پیدا کیا ، سستی چینی اور گندم ایکسپورٹ کرکے امپورٹ کی گئی ، زرعی ملک میں چینی اور گندم کا مہنگا ہونا حکومت کی نالائقی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ترین صاحب کیا پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں کا تعین بھی اب کورونا کیسز کے حساب سے ہو گا ، کیا ایل این جی کی خریداری میں تاخیر میں بھی کورونا رکاوٹ تھا ، انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے مہنگے ہونے کا کورونا سے کیا تعلق ہے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے میں بھی کورونا کا قصور ہے ، ترین صاحب آپ خود کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف بات کرنے پر نوٹس آتا ہے ، صدر آصف علی زرداری نے سچ کہا تھا نیب اور ملک کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بل کو مسترد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا ارادہ ہے، پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت ایک اندھیرا لانا چاہتی ہے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میڈیا ورکرز کے احتجاج میں برابر کے شریک ہیں، پوری دنیا میں صحافت آزاد سے آزاد تر ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں ایسے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں کہ کس طرح صحافت کو کنٹرول کیا جائے۔پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف صحافتی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے میں اپوزیشن جماعتیں ن لیگ، پی پی، جے یو آئی (ف) کے نمائندے اور اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.