Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

این سی او سی : 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : حکومت نے 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیاہے اور 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ، تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار رہیں گی ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کورونا مریضوں کا دباؤ ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کےدوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کورونا صورتحال بہتر ہوئی ہے ،مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، 5300 مریض اسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 24 میں سے 18 اضلاع میں کورونا صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں، 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.