Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغان حکومت نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیبر :  افغان حکومت نے طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا۔افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو آج بحال کردیا ہے۔ پیدل راستہ بحال ہونے سے افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کورونا ایس او پیز کے مطابق بحال ہے۔ این سی اوسی کے 16 جون فیصلے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغان بارڈر پولیس نے پیدل آمدورفت کےلئے بند کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.