Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق اجلاس، شگرملیں وقت پر چلانے کی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقررکرنے، شوگرملیں چلانے اور کاشتکا روں کے مسائل سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر زراعت منظور حسین وسان نے کی، اجلاس میں بورڈ کے ممبران، کین کمشنر، آبادگار بورڈ، چیمبرآف ایگری کلچر، پاسما، سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گنے کی قیمت کا تعین وقت پر شوگرملیں چلانے کاشتکاروں کودرپیش مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا۔

منظور حسین وسان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سندھ حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلف فراہم کرے گی، پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ کسان کو مضبوط کیا جائے گا، ارسا کی جانب سے سندھ کو حصے کا پانی نہ دینے سے گنے سمیت کئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، منظور وسان نے ہدایت کی کہ شگرملیں وقت پر چلائی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.