Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بشریٰ انصاری کی عمر شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( شوبز ڈیسک ) بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا بھی کی ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘براہِ کرم! عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔اُنہوں نے لکھا کہ ‘عمر شریف ایک سچے فنکار ہیں جو ہمیشہ اپنے مہربان دل سے ہر ایک کے چہرے پر مُسکراہٹ لاتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ‘ہمیں عظیم فنکار عمر شریف کو وہی عزت دینی چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں ۔ اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘برائے مہربانی! عمر شریف کو درکار علاج کیلئے بیرون ملک بھیجیں۔ یاد رہے کہ سینئر اداکار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے بہتر علاج کیلئے مدد کی اپیل کی گئی ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے انہیں بہتر علاج کیلئے مدد کی مکمل یقین دہانی کر ائی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.