Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

16 ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : حکومت نے 16 ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں بتدریج کمی آ رہی ہے، 50 فیصد مسافروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جمعرات سے تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کورونا مریضوں کا دباؤ ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کےدوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کورونا صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، 5300 مریض اسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 24 میں سے 18 اضلاع میں کورونا صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں، 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.