Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان نے ابھی سے 2023 کے الیکشن میں دھاندلی کا پلان بنا لیا ہے ، یعقوب ناصر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی  : پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ عمران خان نے ابھی سے الیکشن 2023 کے الیکشن میں دھاندلی کا پلان بنا لیا ہے پی ڈی ایم الیکٹرک ووٹنگ مشین کو بہانا بنا کر الیکشن چرانے اور دھاندلی کی کسی صورت اجازت نہیں دیگی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت ووٹنگ مشین کے تحت الیکشن کا ابھی سے رونا رو رہی ہے حکومتی وزراء زد پر اڑے ہوئے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں ہم نے ہمیشہ ائین کا ساتھ دیا ہے الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختیار ادارہ ہے ہم ہر لمحے انکے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون و ائین کا سنگین مذاق اڑایا جاریا ہے جو ادارہ ائین کی بات کرتا ہے حکومت اسے اپوزیشن کے ساتھ نتھی کرلیتے ہیں جو کہ ملک میں جمہوریت قانون و ائین کے ساتھ ظلم اور مذاق ہے ملک میں میڈ یا کی آزادی کو سلب کرنے کیلئے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون لایا جارہا ہے جسکو کسی صورت لوگو نہیں ہونے دینگے ہم ملک بھر میں میڈیا آرگنائزیشن کے ساتھ ہیں اور انکے احتجاج میں بھر پور طور پر شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے الیکٹرک ووٹنگ مشین بارے صدارتی آڑڈینیس لایا گیا تو قومی اسمبلی سینٹ اور ہر فورم پر اسکے خلاف سخت مزاحمت کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں صدراتی طرز حکومت لانے کی کوشش کو ناکام بنا دینگے ملک کے مسائل کا حل پارلیمانی نظام حکومت ہے ہم عمران خان کو بادشاہ نہیں ن بننے دینگے ملک میں ائین کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے اشیاء ضروریہ کے تمام چیزیں مہنگی کی جارہی ہیں عوام کا صبر کا پیمانہ بھی اب جواب دے رہا ہے پی ڈی ایم کے تحریک اپنے احتجاج میں تیزی لارہی ہے میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کے خاتمے پر اتفاق ہو گیا ہے پی پی اور اے این پی نے پی ڈی ایم ضرور کسی کے کہنے پر چھوڑی ہوگی وہ طاقت اور دباوٗ شائد برداشت نہ کر سکتے ہوں انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں اب بھی شو کاز نوٹس کا جواب دیں اور ہمارے صفوں میں شامل ہو کر ملک میں نااہل اور ناجائز جعلی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.