Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سام سنگ گروپ کے مالک کو مشروط صدارتی معافی دے دی گئی

0

سام سنگ گروپ کے مالک لی یانگ کو جنوبی کوریا میں صدارتی معافی دے دی گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق لی یانگ پر رشوت اورغبن کے جرم میں پچھلے برس جنوری میں سزا سنائی گئی تھی۔

جنوبی کوریا کے وزیرانصاف ہین ڈونگ ہون نے بتایا کہ ارب پتی لے یانگ کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے خدمات انجام دینے کی شرط پر رہا کیا گیا۔

 

 

فوربس کے مطابق لےیانگ کی مجموعی دولت کا تخمینہ 7.9 ارب ڈالر ہے۔ انھیں اگست 2021 میں 18 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد پیرول پر رہا کردیا گیا تھا۔ یہ ان کی مجموعی سزا کا نصف سے کچھ زیادہ دورانیہ تھا۔

انھیں اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ ملک کی معیشت کو سدھارنے کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات انجام دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.