Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں ترقی کے سفر کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومت روز اول سے کوشاں ہے، لیاقت شاہوانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کے سفر کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی حکومت روزاول سے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور صوبے کے تمام اضلاع میں متوازن کام کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ماضی کے برعکس ترقیاتی اسکیموں کی منظوری کے لیے ایک مربوط نظام پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے اور صوبے کے تمام اضلاع اور سیکٹرز جوکہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں انہیں اپنی ترجیحات میں شامل اور اہمیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اجتماعی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے اور ایسے منصوبے اور سیکٹرز پر کام کررہی ہے جوکہ ماضی کی حکومتوں نے یکسر نظر انداز کئے ہوئے تھے۔انہوں نے کیا کہ پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے ترقی زمین پر نظر آئے گی اور بلوچستان کے عوام اس ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت،روڈ نیٹ روک،صاف پانی،سیاحت اور دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کویٹہ پیکج کے تحت سڑکوں کی توسیع اور تعمیر کے منصوبوں پر کام کے پیش رفت حوصلہ افزاء ہے جبکہ کویٹہ شہر کی ترقی اورخوبصورتی کے لیے بھی مختلف منصوبے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے ہسپتال اور سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔جن کی بروقت تکمیل سے صوبے کی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جو اقدامات آٹھائے ہیں ان کی تکمیل سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگااور عوام کے میعار زندگی میں واضح تبدیلی رونما ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.