Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم دلفریب بنا دیا۔ پنجاب میں جہلم، فیصل آباد، وزیر آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر شہروں میں آسمان پر بادل چھائے اور خوب برسے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ پشاور، سوات، مردان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.