Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی اور سازگار ماحول نہیں ہوگا مذاکرات بے معنی ہیں ، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :   نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بے اختیار ہیں 16 سال گزرنے کے باوجود بضد ہیں کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات بندوق کے ذریعے حل کرنے پر کاربند ہیں جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی اور سازگار ماحول نہیں ہوگا اس طرح کے مذاکرات بے معنی ہیں ہر ذی شعور جانتا ہے کہ مذاکرات نہیں بلکہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے افغانستان میں حالات خراب ہونے کے بعد اب بلوچ یاد آئے حکمرانوں کو ایک طرف بلوچ انڈیا کے ایجنڈ اور دوسری جانب بلوچوں سے مذاکرات سمجھ سے بالاتر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ میرے نزدیک اول تو حکمران بے اختیار ہیں ان کو دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار لایا گیا حکومت بلوچوں کیساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے بااختیار طبقہ کوئی اور ہے بدقسمتی سے 16 سال سے طاقت کے استعمال کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے آج مذاکرات عوام کے لئے بے معنی ہیں جو ایک شوشہ چھوڑنے کے مترادف ہے ایک طرف مذاکرات دوسری طرف غدار یہ لوگ بلوچستان میں حق حکمرانی چاہتے ہیں 74 سال سے غیر جمہوری حکومتیں آئی ہیں نوجوان بیروزگار‘ میڈیا دباؤ کا شکار ہے پنجاب میں میڈیا سے متعلق پیش کیا گیا بل غیر جمہوری قوتوں کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب نے بھی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے مسلح تنظیموں کا اپنا ایک نظریہ ہے حکمران مسئلہ کا حل نہیں چاہتے حقیقی جمہوریت ہو تو گوادر قبضہ ہوگا اور نہ ہی خضدار کو قبضہ گیر اپنی لپیٹ میں لیں گے بلوچستان کے مسئلہ کے حل کے لئے سب سے پہلے لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے فورسز کو بیرکوں تک محدود کیا جائے افغانستان میں حالات خراب ہونے کے بعد 16 سال بعد بلوچ یاد آئے ہیں۔ #/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.