Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جون : درآمدات تاریخ کی بلندسطح پر، 6.28ارب ڈالر ریکارڈ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  جون 2021 کے دوران درآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 6 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، پٹرولیم مصنوعات اور گیس سمیت سویا بین کی درآمدات میں بڑا اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق جون میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات 54 فیصد اضافے کے بعد 1 ارب 79 کروڑ ڈالر رہیں۔ جون 2020 میں چین سے درآمدات کا حجم ایک ارب 23 کروڑ ڈالر تھا۔ جون 2021میں متحدہ عرب امارات سے درآمدات 122 فیصد اضافے کے ساتھ 65 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہیں جب کہ برازیل سے درآمدات 92 فیصد اضافے کے بعد 31 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہیں ۔ گزشتہ ماہ انڈونیشیا سے درآمدات 90 فیصد اضافے کے ساتھ 30 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہیں ۔ جون 2021 میں سعودی عرب سے درآمدات 338 فیصد اضافے کے بعد 30 کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہیں،گزشتہ ماہ اومان سے درآمدات میں 23، کینیا سے 28، کینیڈا سے 7، بلجیم سے 30 اور سوئٹزر لینڈ سے درآمدات میں 12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.