Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج میں 33پوائنٹس کی تیزی،ایک ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 33 پوائنٹس کے اضافے سے 47480پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ارب روپے ے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم53فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47585پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 15.92پوائنٹس کے اضافے سے 19077پوائنٹس پر جا پہنچا ،اسی طرح آل شیئرز انڈیکس32428پوائنٹس سے بڑھ کر 32434پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی سرمایہ بڑھ کر 82کھرب96ارب روپے ہو گیا ، منگل کو 16ارب روپے مالیت کے 49کروڑ68لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 47کروڑ49لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ ،مجموعی طور پر 412کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،222میں کمی اور 18 میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ80لاکھ ،غنی گلوبل گلاس 3کروڑ75لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ94لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ51لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ16لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.