Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہارلگاتار،گرین شرٹس وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برمنگھم ( سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے بابر اعظم کی 158 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا۔برمنگھم میں 20ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز نے سکور کو 21 تک پہنچایا ہی تھا کہ فخر زمان صرف چھ رنز پروکٹ دے بیٹھے ۔ امام الحق 56 رنز بنانے کے بعد میٹ پارکنسن کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے ۔ بابر اعظم نے اپنی 14ویں سنچری مکمل کی۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے 20اوورز سے کم میں 179 رنز کی بہترین شراکت قائم کی، رضوان 58 گیندوں پر 74 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے ، انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں حسن علی نے ڈیوڈ میلان کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ فل سالٹ 37 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔ 165 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں پاکستان کی فتح کے امکانات روشن ہو گئے تھے لیکن گریگوری نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کیلئے 129رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔جیمز ونس 102رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔گریگوری کیریئر کی بہترین 77 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حارث کو وکٹ دے بیٹھے ۔7 وکٹیں گرنے کے باوجود ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو کوئی مشکل پیش نہ آئی اور بریڈ کارس اور کریگ اوورٹن نے اپنی ٹیم کو دو اوور قبل ہی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ جیمز ونس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.