Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سابق صدر کینیڈی کو سی آئی اے نے قتل کرایا:امریکی فلم ڈائریکٹرکا انکشاف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کینز  :  ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر اولیور سٹون نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو سی آئی اے نے قتل کرایا تھا کیونکہ وہ امریکی فوج کے خلاف کھڑے ہوگئے تھے ۔ رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قتل کئے جانے کے خوف نے سابق صدر باراک اوباما کواپنے دور میں فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے خلاف جانے سے باز رکھا، تاہم اوباما کے اس خوف کے ایک بڑی وجہ ان کا پہلا سیاہ فام صدر ہونا بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اوباما کے خوف کے بارے میں اگرچہ وہ یقین سے کچھ نہیں جانتے مگر ان کے رویئے سے یہی لگتا تھا کہ وہ کسی کو ناراض نہ کرنے اور ہر معاملے میں اعتدال پسندی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بارے میں آج یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ان کا حملہ آور لی ہاروے اوسوالڈ اس مقام پر موجود نہ تھا، جہاں سے اس نے فائرنگ کرنا تھی۔ تاہم سی آئی اے کیساتھ اس کے کافی رابطے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.