Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21، 20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

اُدھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس کے مطابق عید الاضحیٰ چھٹیاں تین ہوںگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.