Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پسنی کے ساحل پر سونامی الرٹ سسٹم لگایا جارہا ہے ، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے پسنی کے ساحل پر سونامی الرٹ سسٹم لگایا جارہا ہے، سی پیک گرانٹ کے تحت پاک چائنا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بنائی جارہی ہے، یہ بات انہوں اپنے ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پسنی کے ساحل پر سونامی الرٹ سسٹم لگایا جارہا ہے جس سے سونامی کی لہروں سے متعلق پیشگی اطلاع مل سکے گی اور علاقے کو بروقت خالی کروایا جا سکے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے گوادر میں سی پیک کی گرانٹ کے تحت 2ارب روپے کی لاگت سے پاک چائنا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ تعمیر کی جارہی ہے جس میں پورٹ آپریشنز، انجینئرنگ، سیاحت، چینی زبان سمیت دیگر اہم ہنر کی تعلیم دی جائیگی انہوں نے کہا کہ منصوبہ 2019میں شروع ہوا جس دسمبر 2021میں مکمل ہوگا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.