Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بجٹ میںشعبہ صحت کیلئے مختص رقم ناکافی ،مرتضیٰ مغل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت کے شعبہ کیلئے 21.72ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو موجودہ حالات میں ناکافی ہیں جب کہ ہومیوپیتھی سمیت متبادل طریقہ علاج کے تمام شعبوں کوبھی نظر انداز کیا گیا ہے ، ملک صحت عامہ کے سنگین بحران سے گزر رہا ہے جس سے نمٹنے کیلئے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے ، یہ بات ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کمال لیبارٹری کے سی ای او ڈاکٹر اسد پرویز قریشی، ڈاکٹر امتیاز گوندل، ڈاکٹر اعظم اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ا نہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا ملک کی اقتصادی ترقی سے بنیادی تعلق ہے اس لیے اس شعبے کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ہر صوبے میں ایک ہومیوپیتھک کالج اور عالمی معیار کے ایک ریسرچ سینٹر کی فوری ضروری ہے ، اگر حکومت توجہ دے تو ملک بھر میں ہومیوپیتھک ڈسپنسریوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.