Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سوئی ناردرن سسٹم کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سوئی ناردرن سسٹم کیلئے درآمدی ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6 اعشاریہ 21 ڈالر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالر اضافہ ہوا، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالر فی یونٹ مقرر کردی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے، سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالر فی یونٹ تھی، سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.