Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا اور سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23مئی کو کیا جائیگا اور منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ اس حوالے سے پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے کیلئے موجود ہیں، تاحال ان میں سے کسی کو پاکستان طلب نہیں کیا گیا، ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی انگلینڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 13 جون کو نیدر لینڈز اور سری لنکا کے ٹورزکیلئے بھی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا۔ پی سی بی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے تاہم بیک اپ پلان میں ملتان شامل ہے جبکہ لاہور اور کراچی میں پچز تیار ہو رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.