Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کا راج آج بھی برقرار رہے گا۔ ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.