Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر میں اضافہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نتیجہ : مفتاح اسماعیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر اور مہنگائی میں اضافہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کی مندی، روپے کی گرتی قدر اور غیر یقینی کی صورتحال پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو معاہدے کیے ان کے چنگل سے نکلیں گے تو ڈالر نیچے آئے گا اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے ہیں، اسے واپس لانا آسان کام نہیں، پٹرول پر سبسڈی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو شدید مالی دباؤ سے دوچار کیا، اتنا بڑا خسارہ کوئی بھی حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس پیسے نہ ہوں اور پھر بھی سبسڈی دے تو مزید قرض لینا پڑتا ہے، اسی وجہ سے شرح سود میں اضافے کے ساتھ روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض بھی لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.