Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیالکوٹ کی صورتحال پر پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سیالکوٹ کی صورتحال پر پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بنی گالہ میں ہو گا۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان موجودہ صورتحال پر مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن جانے سے پہلے پالیسی کوئی اور تھی، پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے، ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا، کارکن پر امن رہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں لیکن جلسہ ضرور کرنا ہے، حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی، کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو بگاڑنا نہیں چاہتے، عمران خان کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی، جلسہ سے متعلق انتظامیہ سے کئی دنوں سے بات ہو رہی تھی، ہفتہ 10 دن پہلے انتظامیہ کہاں تھی ؟ کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کیلئے تیار ہو جائیں، عمران خان سے آج بنی گالہ میں ملاقات ہوگی، عمران خان سے ملاقات کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.