Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا سے متعلق درخواستیں خارج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمدنعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق الیکشن کرائیں۔گزشتہ روز ڈویژنل بینچ کے روز روبرو بلدیاتی انتخابات سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران درخواست گزارعوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری محبت کاکا ،محمدادریس ،محمدعارف ،وکلاءمنیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ، امیر محمدترین ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف ریکی ایڈووکیٹ، صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد ،لاءآفیسر محمدہارون کاسی ودیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ انتخابات میں تاخیر کیوں کروانا چاہتے ہیںیہ ایک جمہوری پراسس ہے اس کو مکمل ہونے دیںجس پر درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حدود براری باقی ہے چیف جسٹس نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے وہ کرینگے،صوبائی الیکشن کمشنر نے عدالت کوبتایاکہ الیکشن کمیشن بحیثیت ادارہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہیںہم نے شیڈول کے مطابق تیاری کی ہے انعقاد کروا لیا جائے گا۔درخواست گزار نے عدالت کوبتایاکہ یہ سب باتیں کر رہے ہیں لیکن بعد میں مسئلہ پیدا ہو جائے گاحلقہ بندیوں کا مسئلہ ابھی تک ہے,ووٹر لسٹ میں ابہام ختم کرنے ہونگے جس پر عدالت نے ریمارکس دئےے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انکو یہ ادا کرنے دیںدرخواست گزار نے استدعا کی کہ بلوچستان کے بتیس اضلاع میں موسم شدید گرم ہے وہاں انتخابات ممکن نہیںجس پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیاکہ حکومت بلوچستان کا موقف کیاہے توایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ الیکشن کو دو ماہ کیلئے منسوخ کر دیںہماری بھی یہی درخواست ہے کہ الیکشن کو تین سے چار ماہ کیلئے منسوخ کیا جائے بلوچستان حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے الیکشن کمشنر جو کچھ بھی کہہ لیں ہمیں بحیثیت حکومت مسائل سے نمنٹنا ہے جبکہ سید نذیرآغا ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم گرم ہوتا ہے جس پر عدالت کے ججز نے کہاکہ اگر دیکھا جائے تو یہ وقت سب سے بہتر ہے اگر ہم چھوٹے چھوٹے معاملات کو دیکھتے رہے تو پھر یہ انتخابات ممکن نہیں ہونگے یہ انتخابات جلد ہوجائیں تو بہتر ہے ،بعدازاں عدالت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ڈویژنل بینچ نے وقفے کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیاکہ الیکشن کمیشن کی تیاری کومدنظررکھتے ہوئے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کو شیڈول کے مطابق کیاجائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.