Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بحیثیت وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے تمام اضلاع اور حلقوں کو بلا تفریق ترقی دینے کے خواہاں ہیں : نور محمد دمڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتنور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے تمام اضلاع اور حلقوں کو بلا تفریق ترقی دینے کے خواہاں ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں پرترقی کیلئے نہ صرف پرعزم ہے بلکہ اس مقصد کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی اضلاع کی پائیدار  ترقی اور علاقے کے عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں عمائدین پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے کہاکہ ماضی میں جنوبی اضلاع کی تعمیر و ترقی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان جنوبی اضلاع کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں اور زیارت کی ترقی کیلئے متعد د اہم منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.