Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے غریب عوام کے مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ہماری اولین ترجیح زبان، قوم، نسل اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے : کلثوم کاکڑ پانیزئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : پاکستان بیت المال بلوچستان کی بورڈ ممبر محترمہکلثوم کاکڑ پانیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال ہیڈ آفس آسلام آباد کے حکام، سیکرٹری، ایم ڈی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کو بیت المال کے فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ غریب صوبے سے تعلق رکھنے والے مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج اور غریب طلباء اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال بلوچستان کو ہیڈ آفس پاکستان بیت المال کی جانب سے اکتوبر 2021 سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں علاج و معالجے سے محروم ہیں، فنڈز نہ ملنے کے باعث صوبے کے غریب طلباء کو درخواستیں جماعت کرانے کے باوجود بھی رقم نہ مل سکی جس کے باعث انہیں حصول تعلیم میں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ بیوہ اور یتیموں کے لئے مالی امداد کے کیسز پہلے بھی ہورہے تھے مگر اب سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بلوچستان کا فنڈ کہاں خرچ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے بلوچستان کے غریب عوام کے مشکلات کا بخوبی انداز ہے ہماری اولین ترجیح زبان، قوم، نسل اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور میں بذات خود ان تمام معاملات کی میں خود ذاتی طور پر نگرانی کرتی رہی تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں اور حقدار کو ان کا حق باآسانی مل سکے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فنڈز کی بندش بابت انہوں نے کئی دفعہ شکایت کی تو فنڈز ریلیز کرنے کی بجائے سیکرٹری پاکستان بیت المال اور ایم ڈی نے ممبرز سے ذاتی دشمنی لے لی نہ صرف ان کے مراعات ختم کردیئے بلکہ ان سے دفتر اور عملے بھی لے لیا تاکہ سیکرٹری اور ایڈمنسٹریشن اپنی من مانی کرنے میں آزاد رہے، حلانکہ مراعات ختم کرنا سیکرٹری کے اختیار اور پاور نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.